فیفا ورلڈکپ، سوئیڈن نے تیونس کو 1-5 سے شکست دیدی
آئیوری کوسٹ نے ایکواڈور کو1-0 سے ہرایا،جاپان،نیدرلینڈز کا مقابلہ برابر
فلاڈیلفیا ،ہیوسٹن (سپورٹس ڈیسک) فٹبال ورلڈکپ 2026میں سوئیڈن نے تیونس شکست دیدی ، آئیوری کوسٹ نے ایکواڈور کو1-0 سے ہرا دیا جبکہ جاپان اور نیدرلینڈز کا مقابلہ 2-2سے برابر رہا ۔فلاڈیلفیا میں کھیلے گئے میچ میں سوئیڈن کی جانب سے پہلے ہالف میں گول ایاری نے 7ویں منٹ میں گول کیا اور تیونس کی جانب سے بھی ایک گول کیا گیا۔ دوسرے ہالف میں سوئیڈن کی جانب سے تیونس کے خلاف مزید 4 گول کیے گئے جس کے بعد سوئیڈن کو 5 گول کی برتری حاصل ہوئی۔بعد ازاں میچ کے اختتام تک سوئیڈن کو تیونس پر ایک کے مقابلے میں 5 گول کی برتری حاصل رہی۔
ادھر آئیوری کوسٹ نے آخری لمحات میں گول کر کے ایکواڈور کو 0-1 سے شکست دے دی۔میچ کا فیصلہ کن لمحہ 90 ویں منٹ میں آیا جب مانچسٹر یونائیٹڈ کے ونگر اماد دیا لو نے بطور متبادل میدان میں آ کر شاندار گول سکور کیا۔ ٹیکساس میں کھیلے گئے ایک اور دلچسپ اور ہائی پروفائل میچ میں جاپان نے نیدرلینڈز کے خلاف شاندار واپسی کرتے ہوئے مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا۔ڈیلاس سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز اور جاپان کی ٹیموں کا کھیل دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا، دونوں نے ایک دوسرے کے گول پر ابتدا سے ہی حملے کئے۔