اولی رابنسن کیویز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
لندن (سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کے خلاف اوول میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل میزبان ٹیم انگلینڈ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔۔۔
جہاں فاسٹ بولر اولی رابنسن دائیں گھٹنے میں تکلیف کے باعث میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ رابنسن کے لیے یہ انجری انتہائی بدقسمتی کا باعث ہے، جنہوں نے 2 سال کے طویل وقفے کے بعد حال ہی میں انگلش ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کی تھی۔