کاواچیمپئن شپ ،بھارت کی پاکستان میں کھیلنے کی خواہش
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)بھارتی والی بال ٹیم نے اسلام آباد میں آئندہ ماہ کھیلی جانیوالی سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سے سکیورٹی گارنٹی مانگ لی۔
چیئرمین پاکستان والی بال فیڈریشن محمد یعقوب کے مطابق بھارتی والی بال فیڈریشن نے باضابطہ طور پر پاکستان والی بال فیڈریشن سے رابطہ کرکے حکومتی سکیورٹی کلیرنس دینے کی درخواست کی ہے اس حوالے سے متعلقہ حکومتی اداروں سے رابطہ بھی کر لیا گیا ہے ۔