سرینا ولیمز کی رواں ماہ ومبلڈن سنگل مقابلوں میں واپسی

 سرینا ولیمز کی رواں ماہ ومبلڈن  سنگل مقابلوں میں واپسی

واشنگٹن(سپورٹس ڈیسک)ٹینس کی عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار ہونے والی سابق عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے مداحوں کو بڑا سرپرائز دیدیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق سرینا ولیمز اس ماہ ومبلڈن میں سنگلز مقابلوں کے ذریعے غیر متوقع واپسی کرنے جا رہی ہیں۔44 سالہ امریکی سٹار کو خواتین کے مین ڈرا میں آخری وائلڈ کارڈ انٹری دے دی گئی ہے جس کے بعد شائقین ایک بار پھر انہیں سنگلز کورٹ پر ایکشن میں دیکھ سکیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں