ہاکی پرو لیگ، پاکستان ٹیم کا بدترین سفر اختتام کو پہنچا

ہاکی پرو لیگ، پاکستان ٹیم کا بدترین سفر اختتام کو پہنچا

انگلینڈ نے 7-0سے ہرایا،پی ایچ ایف کا ملکی ہاکی کا پورا ڈھانچہ بدلنے کا اعلان

لندن(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن ہاکی پرو لیگ میں پاکستان ٹیم کا بدترین اور مایوس کن سفر اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔پاکستان ٹیم آخری میچ میں بھی ناکام ہوگئی،لندن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دے دی۔ پاکستان کو ایونٹ کے تمام 16 میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری طرف پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملکی ہاکی کے پورے ڈھانچے کو بدلنے کا اعلان کرتے ہوئے کھلاڑیوں، انتظامیہ اور سلیکٹرز کیلئے زیرو ٹالرنس اور سخت احتساب کی پالیسی نافذ کر دی ،صدر پی ایچ ایف محی الدین احمد وانی نے واضح کیا کہ اب وقتی حل یا عارضی فیصلوں کا وقت ختم ہو چکا ہے ۔ ہاکی کی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنے کیلئے 3 سے 4 سالہ جامع سٹریٹجک پلان نافذ کیا جا رہا ہے جس میں اب سے قومی ٹیم میں سلیکشن اور سینٹرل کنٹریکٹس کو خالصتاً کارکردگی، فٹنس اور ڈسپلن کے سخت ترین معیار سے جوڑ دیا گیا ہے ۔ آسٹریلیا، ہالینڈ اور جرمنی کے عالمی معیار کے کوچز اور ہائی پرفارمنس فٹنس ٹرینرز پر مشتمل پینل کو طویل المدتی بنیادوں پر پاکستان لایا جا رہا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں