نیدرلینڈز کو شکست دینے کے بعد مراکشی کھلاڑی کا ایمان افروز بیان

 نیدرلینڈز کو شکست دینے کے بعد  مراکشی کھلاڑی کا ایمان افروز بیان

لاہور(سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز کے خلاف یادگار کامیابی کے بعد مراکش کے دفاعی کھلاڑی عیسیٰ دیوپ کا ایک مختصر مگر ایمان افروز بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے عیسیٰ دیوپ نے کہا، ‘ہم مسلمان ہیں، ہم اس دنیا میں بہت تھوڑے وقت کے لیے آئے ہیں، ہر چیز اللہ کی ہے اور ہمیں ہر حال میں اسی کا شکر ادا کرنا چاہیے ۔ان کے اس بیان کو دنیا بھر کے فٹبال شائقین، خصوصاً مسلم مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں