ہسپانوی گول کیپر انائی سیمون کا 519 منٹ تک کوئی گول نہ کھانے کا نیا ریکارڈ
ٹورنٹو (سپورٹس ڈیسک)سپین کی ٹیم فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ سپین کے گول کیپر انائی سیمون نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں طویل ترین وقت تک کوئی گول نہ کھانے کا 36 سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے ۔
انائی سیمون نے گزشتہ دو ورلڈ کپ میچوں کے دوران مسلسل 519 منٹ تک اپنی ٹیم کے خلاف کوئی گول نہیں ہونے دیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ 1990 کے ورلڈ کپ میں اٹلی کے گول کیپر والٹر زینگا نے 517 منٹ تک کوئی گول نہ کھا کر قائم کیا تھا۔