سیلفی سے روکنے پر مصر ی ٹیم منیجر اور امریکی اہلکار میں بحث

 سیلفی سے روکنے پر مصر ی ٹیم منیجر اور امریکی اہلکار میں بحث

سیلفی سے روکنے پر مصر ی ٹیم منیجر اور امریکی اہلکار میں بحث سکیورٹی اہلکار نے ہتھکڑیاں نکال لیں،معاملہ مزید بگڑنے سے پہلے قابو میں آ گیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ سے چند گھنٹے قبل امریکی شہر ڈیلاس میں مصر کی قومی ٹیم کے ہوٹل کے باہر ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بچے کو مصری کھلاڑیوں کے ساتھ تصویر بنوانے سے روکنے پر امریکی سکیورٹی اہلکار اور ٹیم حکام کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔ رپورٹس کے مطابق سکیورٹی اہلکار نے مصر کے ٹیم منیجر ابراہیم حسن کو پیچھے ہٹنے کا کہا جس پر دونوں کے درمیان بحث شروع ہوگئی۔ صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہوگئی جب کوچنگ سٹاف کے ایک رکن نے بھی مداخلت کی۔واقعے کے دوران ابراہیم حسن کو ساتھی اہلکاروں اور کھلاڑی ٹریزیگیہ نے پرسکون کرنے کی کوشش کی جبکہ سکیورٹی اہلکار نے ہتھکڑیاں نکال لیں تاہم معاملہ مزید بگڑنے سے پہلے ہی قابو میں آ گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں