رونالڈو کی پنالٹی سے قبل ’بسم اللہ‘ پڑھنے کی ویڈیو وائرل

 رونالڈو کی پنالٹی سے قبل ’بسم اللہ‘  پڑھنے کی ویڈیو وائرل

لاہور(سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 32 میں پرتگال اور کروشیا کے درمیان کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئے ۔

ایک وائرل ویڈیو میں ایسا دکھائی دیتا ہے کہ پنالٹی لینے سے چند لمحے قبل رونالڈو نے آہستہ آواز میں "بسم اللہ" کہا۔یہ کلپ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے شیئر کیا جا رہا ہے تاہم اس بات کی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ انہوں نے واقعی یہی الفاظ ادا کیے تھے ۔  

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں