بابراعظم دورہ ویسٹ انڈیز،انگلینڈ کیلئے کپتانی کی دوڑ میں شامل

بابراعظم  دورہ  ویسٹ  انڈیز،انگلینڈ  کیلئے   کپتانی  کی  دوڑ  میں  شامل

بورڈ حکام کے بعض افراد کا شان مسعود کیساتھ بابر کانام بھی تجویز ، محسن نقوی کی وطن واپسی پر کپتان اور سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان متوقع

 لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے بابر اعظم بھی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کیلئے شان مسعود کے ساتھ سابق کپتان بابر اعظم کا نام بھی تجویز کیا گیا ہے اور بورڈ حکام کے بعض افراد بابراعظم کو کپتانی سونپنے کے حق میں ہیں۔ تاہم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان کا حتمی فیصلہ کریں گے اور بورڈ کے سربراہ کی وطن واپسی پر ٹیم کے کپتان اور ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان ہوگا۔ قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کل یا پرسوں متوقع ہے ، جس کے بعد منتخب کردہ 16 رکنی سکواڈ 8 جولائی کو اسلام آباد رپورٹ کرے گا جہاں مختصر کیمپ کے بعد 13 یا 14 جولائی کو ٹیم کی ویسٹ انڈیز روانگی پلان کی جارہی ہے ۔ ویسٹ انڈیز میں پاکستان ٹیم کے دو ٹیسٹ میچز شیڈول ہیں، جس کے بعد انگلینڈ کے ساتھ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز شیڈول ہے ۔خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم اس وقت آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سب سے آخری نمبر پر ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں