کسی کرکٹرکو زبردستی اے کیٹیگری نہیں دے سکتے :عاقب

کسی کرکٹرکو زبردستی اے کیٹیگری نہیں دے سکتے :عاقب

لیگز سے پاکستانی کرکٹ سب سے زیادہ متاثر ہوئی : ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس

 لاہور(سپورٹس ڈیسک )پی سی بی ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاویدنے کہا ہے کہ ہمارے پاس ٹاپ لیول کا کوئی کرکٹر نہیں زبردستی کسی کو اے کیٹیگری نہیں دے سکتے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم ہوم گراؤنڈ پر جیتنا بھول گئے تھے ، میرے فارمولے کی وجہ سے پاکستان چار ٹیسٹ جیتا ہے ۔ لیگز کی وجہ سے پاکستان کی کرکٹ سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے ، چیمپئنز ٹرافی میں ناکامی بڑا دھچکا ثابت ہوا ہے ۔ پورے سال میں ٹیسٹ میچز 5 سے 6، ون ڈے 8 سے 10 اور ٹی 20 35 سے زائد کھیلے جارہے ہیں، اس کے بعد پلیئر تین لیگز لازمی کھیلتا ہے جس کے 40 میچز ہوگئے ۔ جو ایک بندہ سارا سال 90 میچ ٹی 20 کھیلتا ہے ، فرسٹ کلاس کا ایک میچ بھی نہیں کھیلے گا تو دو سال بعد آپ کی کرکٹ کدھر شفٹ ہوگی، ریڈ بال کرکٹ کھیل ہی نہیں رہے تو آپ کی کارکردگی کیسے بہتر ہوگی۔ میں دو سال قبل اکتوبر میں پاکستان کرکٹ میں آیا، ہم نے کیٹیگری پر کام کیا اور اے کیٹیگری ختم کردی کیونکہ پرفارمنس ایسی نہیں آرہی اب جان بوجھ کر کسی کو اے کیٹیگری نہیں دے سکتے ۔ کسی کو پوچھو تو وہ کہتا ہے کہ ہمارے پاس ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا کام نہیں ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں