دلبرداشتہ آسٹریلیا کی حوصلہ افزائی محمد صلاح نے مداحوں کے دل جیت لیے

دلبرداشتہ آسٹریلیا کی حوصلہ افزائی  محمد صلاح نے مداحوں کے دل جیت لیے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )مصر کے سٹار فٹبالر اور کپتان محمد صلاح نے آسٹریلیا کے خلاف فتح کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں کے پاس جا کر حوصلہ افزائی کر کے مداحوں کے دل جیت لیے ۔

امریکا کے شہر ڈیلس میں کھیلے گئے میچ میں مصرنے آسٹریلیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہرایا۔جیسے ہی مصر نے کامیابی حاصل کی، تمام مصری کھلاڑی جشن منانے کے لیے میدان میں دوڑ پڑے ۔ تاہم، محمد صلاح نے جشن میں شامل ہونے کے بجائے شکست سے دلبرداشتہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کے پاس جا کر ان سے مصافحہ کیا اور بعض کو گلے لگا کر حوصلہ دیا۔محمد صلاح کے اس سپورٹس مین شپ کے عمل کو شائقین اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں