میسی کے ہاتھوں نہانے والا بچہ فائنل میں ان کا حریف

 میسی کے ہاتھوں نہانے والا بچہ فائنل میں ان کا حریف

19سال قبل خیراتی مہم کے تحت میسی نے لامین یامال کو ٹب میں نہلایا تھا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)لیونل میسی اور سپین کے نوجوان سٹار لامین یامال کی تقریباً دو دہائیوں پرانی تصاویر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔یہ تصاویر 2007 میں اس وقت لی گئی تھیں جب چھ ماہ کے لامین یامال نے خیراتی مہم کے تحت ایف سی بارسلونا کے ایک فوٹو شوٹ میں شرکت کی تھی جہاں نوجوان میسی نے انہیں پلاسٹک کے ٹب میں نہلاتے ہوئے تصاویر بنوائیں۔ یہ فوٹو شوٹ یونیسیف، بارسلونا کے مقامی اخبار اور ایف سی بارسلونا کی مشترکہ فلاحی مہم کا حصہ تھا۔ حیران کن طور پر اس فوٹو شوٹ کے لیے لامین یامال کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے ہوا تھا جبکہ ان کی والدہ بھی ان تصاویر میں موجود تھیں۔ فوٹوگرافر جان مونفورٹ کے مطابق اس وقت میسی محض 20 سال کے تھے اور کافی شرمیلے مزاج کے باعث ابتدا میں انہیں یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ ننھے بچے کو کس طرح گود میں اٹھایا جائے ۔ اب 19 سال بعد یہی بچہ عالمی فٹبال کا ابھرتا ہوا ستارہ بن چکا ہے جبکہ میسی کو تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے جس کے باعث یہ تصاویر شائقین کے لیے مزید دلچسپی کا باعث بن گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...