ایم ایل سی، ٹی ٹونٹی کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف عبور
پہلی بار ٹی ٹونٹی میچ میں تین سنچریاں، آندریس اور سمتھ کی ریکارڈ شراکت
آکلینڈ(سپوورٹس ڈیسک)امریکا کی میجر لیگ کرکٹ کے ایلیمینیٹر میں واشنگٹن فریڈم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ٹی ٹونٹی کرکٹ کا سب سے بڑا ہدف کامیابی سے حاصل کرلیا۔آکلینڈ میں کھیلے گئے سنسنی خیز میچ میں مجموعی طور پر 51 چھکے لگے جبکہ پہلی بار کسی ٹی ٹونٹی میچ میں تین بلے بازوں نے سنچریاں سکور کیں۔ایم آئی نیویارک نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنائے ۔ نکولس پوران نے صرف 31 گیندوں پر شاندار سنچری بنا کر ایم ایل سی کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ قائم کیا جبکہ کیرون پولارڈ نے 25 گیندوں پر 64 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر میں ایک ہزار چھکوں کا سنگ میل بھی عبور کیا۔ جواب میں واشنگٹن فریڈم کے آندریس گوس اور سٹیو سمتھ نے تیسری وکٹ کے لیے 241 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی۔ دونوں نے 40، 40 گیندوں پر سنچریاں مکمل کیں۔ اس طرح گوس ایم ایل سی میں سنچری بنانے والے پہلے امریکی بلے باز بھی بن گئے ۔واشنگٹن نے ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر آٹھ گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا اور ایلیمینیٹر 2 میں جگہ بنا لی جہاں اس کا مقابلہ سان فرانسسکو یونی کارنز سے ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments