سورن ویرنسکیولڈ نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کاگیارہواں مرحلہ جیت لیا
پیرس (سپورٹس ڈیسک)ناروے کے سائیکلسٹ سورن ویرنسکیولڈ نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا گیارہواں مرحلہ جیت لیا۔۔
۔ 11ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے فرانس میں ویشی سے نیورس تک کا 161.3کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا۔ سورن ویرنسکیولڈ نے فاصلہ 3 گھنٹے 10منٹ اور 06 سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔نیدرلینڈز کے اولاو کوئج نے دوسری جبکہ بیلجیئم کے سائیکلسٹ جیسپر فلپسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments