پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم سری لنکا روانہ ہو گئی
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم 6 میچوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز کھیلنے کیلئے سری لنکا روانہ ہو گئی ہے۔
قومی سکواڈ کولمبو پہنچنے کے بعد ایک روز قیام کرے گا، جس کے بعد آج صبح ہمبنٹوٹا روانہ ہوگا، جہاں سیریز کے تمام میچز کھیلے جائیں گے ۔ترجمان پی سی بی کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025-29 کا حصہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments