والی بال چیمپئن شپ:پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی، سیمی فائنل میں جگہ پکی

 والی بال چیمپئن شپ:پاکستان کی مسلسل  تیسری کامیابی، سیمی فائنل میں جگہ پکی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک )اسلام آباد میں جاری سینٹرل ایشین والی بال ایسوسی ایشن چیمپئن شپ میں پاکستان نے اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔

پاکستان نے اپنے تیسرے میچ میں نیپال کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے شکست دی۔قومی ٹیم نے تینوں سیٹ 25-14، 25-18 اور 25-10 سے اپنے نام کیے ۔پاکستان کی جانب سے یحییٰ سب سے نمایاں کھلاڑی رہے ، جنہوں نے 14 پوائنٹس سکور کرکے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...