ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ:حمزہ عمر سعید نے گولڈ میڈل جیت لیا

ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ:حمزہ عمر سعید نے گولڈ میڈل جیت لیا

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں منعقدہ آٹھویں ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ (جی ٹو) کے ہیوی ویٹ کیٹیگری میں پاکستان کے نامور فائٹر حمزہ عمر سعید نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 87 کلوگرام سے زائد وزن کے مقابلوں میں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

حمزہ عمر سعید نے ایونٹ میں کامیابی کا سفر جارحانہ انداز میں شروع کیا۔ پری کوارٹر فائنل میں انہوں نے بھارت کے منجیت سنگھ راٹھور کو 10-4 اور 13-4 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی، جبکہ کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے ایڈن اسٹیلی کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 2-1 سے کامیابی حاصل کی۔سیمی فائنل میں پاکستانی فائٹر نے میزبان انڈونیشیا کے ایزار فادیح اللہ کو یکطرفہ مقابلے میں 2-0 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔فائنل میں حمزہ عمر سعید نے سلووینیا کے رچرڈ ہانوسووسکی کے خلاف مکمل برتری برقرار رکھتے ہوئے پہلا راؤنڈ 9-4 اور دوسرا راؤنڈ 9-3 سے جیت کر گولڈ میڈل پاکستان کے نام کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...