پاکستانی باکسر قدرت اللہ کامن ویلتھ گیمز کے بعد مبینہ طور پر لاپتہ
اسلام آباد (زاہد اعوان/ سپورٹس رپورٹر) کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے باکسر قدرت اللہ مبینہ طور پر گلاسگو سے لاپتہ ہو گئے ہیں اور قومی دستے کے ہمراہ وطن واپس نہیں لوٹے۔
ذرائع کے مطابق قدرت اللہ پاکستانی دستے کے ساتھ گلاسگو گئے تھے ، تاہم ایونٹ کے اختتام کے بعد وہ پاکستان واپس نہیں آئے۔ ان کی واپسی نہ ہونے کی اطلاعات سامنے آنے پر ملکی سپورٹس حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے ۔ اس حوالے سے متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments