نیشنل چیمپئنز کرکٹ کپ ، میچ آفیشلز کے پینل کا اعلان

نیشنل چیمپئنز کرکٹ کپ ، میچ آفیشلز کے پینل کا اعلان

سابق کرکٹر علی نقوی اور کامران چودھری میچ ریفری کی ذمہ داری نبھائیں گے آصف یعقوب، فیصل آفریدی، ناصر حسین،راشد ریاض امپائرزپینل میں شامل

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل چیمپئنز کپ کیلئے میچ آفیشلز کے پینل کا اعلان کر دیا ہے ۔ 7 لسٹ اے میچز پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 11 سے 18 اگست تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گاجبکہ تمام میچز کا آغاز روزانہ دوپہر تین بجے ہوگا۔ ترجمان پی سی بی کیمطابق ٹورنامنٹ کے میچ آفیشلز پینل میں 2 میچ ریفریز اور 8 امپائرز شامل ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر علی نقوی اور کامران چودھری میچ ریفری کی ذمہ داریاں انجام دیں گے ۔ دونوں آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل آف میچ ریفریز کا حصہ ہیں۔امپائرز کے پینل میں آئی سی سی انٹرنیشنل پینل سے آصف یعقوب، فیصل آفریدی، ناصر حسین اور راشد ریاض وقار شامل ہیں جبکہ پی سی بی کے انٹرنیشنل پینل سے عبدالمقیت، سید امتیاز اقبال، طارق رشید اور ذوالفقار جان بھی ٹورنامنٹ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...