ہاکی میچ :جنوبی کوریا نے پاکستان کو 6-2سے ہرا دیا

ہاکی میچ :جنوبی کوریا نے پاکستان کو 6-2سے ہرا دیا

مہمان ٹیم کی چوتھے میچ میں پہلی فتح ، سیریز میں 3-1سے پاکستان کے نام

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان ہونیوالی چار میچوں کی ہاکی سیریز کے چوتھے اور آخری میچ میں جنوبی کوریا نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے دی۔جنوبی کوریا نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کرتے ہوئے پہلے کوارٹر میں دو گول کئے ، تیسرے کوارٹر میں کورین ٹیم نے مزید تین گول کر کے اپنی برتری مستحکم کر لی جب کہ چوتھے کوارٹر میں ایک اور گول کر کے مجموعی سکور 6-2 کر دیا۔

پاکستان کی جانب سے دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں ایک، ایک گول کیا گیا تاہم قومی ٹیم شکست سے نہ بچ سکی۔اگرچہ پاکستان کو آخری میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم قومی ٹیم نے چار میچوں کی سیریز مجموعی طور پر 3-1 سے اپنے نام کر لی۔پاکستان ہاکی مینجمنٹ نے چوتھے میچ میں مستقبل کی تیاری کے پیش نظر انڈر 21 کھلاڑیوں کو موقع دیا تاکہ نوجوان ٹیلنٹ کو بین الاقوامی سطح پر تجربہ حاصل ہو سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...