سی پی ایل:حنین شاہ کی شاندار بولنگ بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی

سی پی ایل:حنین شاہ کی شاندار  بولنگ بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )سی پی ایل کے افتتاحی میچ میں اینٹیگا اینڈ باربوڈا فالکنز نے جمیکا کنگزمن کو 2 وکٹوں سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا۔فالکنز نے 168 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا ،کنگزمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 167 رنز بنائے ۔

ہدف کے تعاقب میں فالکنز ایک موقع پر آسانی سے کامیابی کی جانب بڑھ رہے تھے اور آخری اوور میں صرف 6 رنز درکار تھے اور 4 وکٹیں باقی تھیں۔تاہم جمیکا کنگزمین کے نوجوان فاسٹ بولر حنین شاہ نے ابتدائی 2 گیندوں پر 3 رنز دینے کے بعد اگلی 2 گیندوں پر مسلسل 2 وکٹیں حاصل کرکے جیت کی امید روشن کردی ، آخری گیند پر جب 2 رنز درکار تھے تو حنین شاہ نے بلاک ہول میں گیند کرکے بیٹر کو بڑا شاٹ لگانے سے روکا تاہم لانگ آن پر موجود کپتان رومن پاول سے مس فیلڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فالکنز نے مطلوبہ 2 رنز مکمل کرکے کامیابی حاصل کرلی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...