مستقبل میں پاکستان کیلئے تین بولرز اہم، عامر نے نام بتا دئیے
کراچی(سپورٹس ڈیسک)سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے تین فاسٹ بولرز کے نام بتاد ئیے ہیں جو مستقبل میں پاکستان کیلئے اہم ثابت ہوسکتے ہیں۔
حالیہ پوڈ کاسٹ کے دوران محمد عامر سے کہا گیا کہ وہ کچھ ابھرتے ہوئے پاکستانی کرکٹرز کے نام بتائیں جنہیں شاید ابھی تک بین الاقوامی شائقین اچھی طرح سے نہیں جانتے ہیں۔ جواب میں انہوں نے محمد علی، علی رضا اور خرم شہزاد کے نام لیے ۔عامر نے کہا کہ میرے خیال میں محمد علی بہت اہم ہوں گے ۔ وہ بہت اچھی بولنگ کر رہے ہیں۔ فرسٹ کلاس کرکٹ اور پی ایس ایل سے نوٹنگھم شائر کے لیے کھیلے ہیں۔محمد عامر نے علی رضا اور خرم شہزاد کا نام بھی لیا جو ان کے خیال میں پاکستان کے لیے ایک اہم فاسٹ باؤلر بننے کی خوبیاں رکھتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments