بنگلہ دیش کیخلاف پہلاٹیسٹ آج سے شروع ،آسٹریلیا کے حتمی سکواڈکا اعلان
ڈارون (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کے خلاف ڈارون میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کیلئے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ۔
تجربہ کار فاسٹ باؤلر جوش ہیزل ووڈ کو سکاٹ بولینڈ پر ترجیح دے کر پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے جبکہ کپتان پیٹ کمنز اور تجربہ کار سپنر نیتھن لیون بھی ٹیم میں واپس آئے ہیں۔بنگلہ دیش نے حتمی الیون کا اعلان نہیں کیا تاہم کپتان نجم الحسن شانتو نے لٹن داس کی فٹنس کی تصدیق کر دی ہے ۔واضح رہے کہ یہ میچ ڈارون میں 22 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کا بھی موقع ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments