پہلی مین ہارڈٹ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کا آغاز
مین سنگلز کوالیفائنگ کے پہلے راؤنڈ میں احسن رزاق نے علی حیدر کو شکست دی احمد رضا نے مستنصر ،عامر شہزاد نے راجہ محمد کو ہرایا،کئی کھلاڑیو ں کو واک اوورملا
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر ) پہلی مینہارڈٹ گریڈ اے پلس نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کا آغاز پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف ) ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگیا۔ افتتاحی روز مین سنگلز کوالیفائنگ کے پہلے راؤنڈ میں احسن رزاق نے علی حیدر کو 2-6 سے شکست دی، میاں اسماعیل نے عبدالرحمن کے خلاف واک اوور حاصل کیا، مجاہد زیب نے انس خان کے خلاف واک اوور حاصل کیا، فواد علی نے عثمان الرحمن کو 0-6 سے شکست دی، ایم ریان نے ارباب شاذل کے خلاف واک اوور حاصل کیا، رازق سلطان نے فہد حبیب کے خلاف واک اوور حاصل کیا، احمد رضا نے مستنصر کو 4-6 سے شکست دی، ایم ارسلان نے شوال عظیم کے خلاف واک اوور حاصل کیا، جلال عباسی نے عادل فاروق کے خلاف واک اوور حاصل کیا، کامران خان نے عبداﷲ خان کے خلاف واک اوور حاصل کیا، عامر شہزاد نے راجہ محمد کو 1-6 سے شکست دی، وقاص اسلم نے سالار خان کے خلاف واک اوور حاصل کیا، وقار احمد نے ابوبکر کو 1-6 سے شکست دی، یاسین عباسی نے شیراز چیمہ کو 0-6 سے شکست دی، ابراہیم بن سہیل نے ذیشان احمد کے خلاف واک اوور حاصل کیا، عبدالمعیز نے سالار محمد کو 0-6 سے شکست دی، حمزہ رحمت نے اسامہ افضل کو 0-6 سے شکست دی، عادل خان نے داد خان کو 4-6 سے شکست دی، حافظ احمد نے محمد چیمہ کو 1-6 سے شکست دی جبکہ دیگر کھلاڑی بھی اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر گئے ۔
مین سنگلز کوالیفائنگ کے دوسرے راؤنڈ میں احسن رزاق نے فہد نیاز کو 0-6 سے شکست دی، میاں اسماعیل نے مجاہد زیب کو 2-6 سے ہرایا، ایم ریان نے فواد علی کو 2-6 سے شکست دی، رازق سلطان نے ابدار علی کو 1-6 سے ہرایا، احمد بابر نے احمد رضا کو 0-6 سے شکست دی، جلال عباسی نے ایم ارسلان کو 1-6 سے ہرایا، کامران خان نے عامر شہزاد کو 2-6 سے شکست دی، وقار احمد نے وقاص اسلم کو 0-6 سے ہرایا، زوہیب افضل ملک نے یاسین عباسی کو 0-6 سے شکست دی، ابراہیم بن سہیل نے ایم سعد کو 0-6 سے ہرایا، عبدالمعیز نے ذیشان کو 2-6 سے شکست دی، حمزہ رحمت نے انعام کو 2-6 سے ہرایا، شہریار انیس نے ایم فرقان کو 0-6 سے شکست دی، عادل خان نے مہد کو 1-6 سے ہرایا، ایم مجید نے حافظ کو 2-6 سے شکست دی، ایم ریان نے اظہر کو 0-6 سے ہرایا، عزیر خان نے ولید زمان کو 1-6 سے شکست دی، شاہد گل آفریدی نے زوہیب امجد کو 0-6 سے ہرایا، ثاقب علی نے ایم حارث کو 1-6 سے شکست دی، عبدالباسط نے طاہر اﷲ خان کو 1-6 سے ہرایا جبکہ کامران خان نے ایم علی اکبر کو 0-6 سے شکست دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments