یوایس اوپن ،بڑا اپ سیٹ ،جوکووچ پہلے راؤنڈ میں باہر

یوایس اوپن ،بڑا اپ سیٹ ،جوکووچ پہلے راؤنڈ میں باہر

نوجوان حریف ماریا نو ناوو نے ہرادیا،وینس ولیمز کی مسلسل 15ویں شکست

نیویارک (سپورٹس ڈیسک)ٹینس کے عظیم کھلاڑی نووک جوکووچ کوگرینڈ سلام ٹورنامنٹ یو ایس اوپن ٹینس کے پہلے ہی راؤنڈ میں نوجوان حریف ماریانو ناوونے کے ہاتھوں حیران کن شکست کا سامنا کرنا پڑا۔24 گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے والے 39 سالہ سرب کھلاڑی چار گھنٹے 36 منٹ جاری رہنے والے سخت مقابلے میں 6-7، 7-5، 6-4، 2-6 اور 1-6 سے ہار گئے ۔یہ جوکووچ کے کیریئر کا کسی گرینڈ سلام میں طویل ترین ابتدائی راؤنڈ کامقابلہ تھا جبکہ دو دہائیوں بعد پہلی مرتبہ وہ کسی گرینڈ سلام کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہوئے ہیں جبکہ یو ایس اوپن کے افتتاحی راؤنڈ میں یہ ان کی پہلی شکست ہے۔ دوسری طرف امریکا کی نامور ٹینس سٹار وینس ولیمز کو یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں ہم وطن صوفیہ کینن کے ہاتھوں شکست ہوگئی، جس کے ساتھ ان کی مسلسل سنگلز شکستوں کی تعداد 15 ہوگئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...