ٹیسٹ رینکنگ: بابراعظم ٹاپ 10 بیٹرز کی فہرست سے آئوٹ

ٹیسٹ رینکنگ: بابراعظم ٹاپ 10 بیٹرز کی فہرست سے آئوٹ

قومی کپتان 5درجے تنزلی کے بعد 15ویں نمبر پر چلے گئے ،محمد رضوان 33ویں ،شان مسعود 41ویں اور سلمان علی آغا 43ویں نمبر پر موجود ہیری بروک کی پہلی پوزیشن برقرار ،ٹیسٹ باؤلرزمیں آسٹریلیا کے مچل سٹارک سرفہرست ،میٹ ہنری کا دوسرا نمبر ،محمد عباس کی 15ویں پوزیشن

دبئی (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی، پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹاپ 10 ٹیسٹ بیٹرز کی فہرست سے باہر ہوگئے ۔ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے ہیری بروک کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے اور انگلینڈ کے جو روٹ تیسرے نمبر پر چلے گئے ۔پاکستان کے بابر اعظم ٹاپ 10 سے باہر ہو کر 5 درجے تنزلی کے بعد 15ویں نمبر پر چلے گئے اور سری لنکا کے کمیندو مینڈس 2 درجے ترقی کے بعد 10ویں نمبر پر آ گئے ۔پاکستان کے سعود شکیل 15 درجے کی لمبی چھلانگ کے بعد 18ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ سری لنکا کے سونل دینوشا 25ویں نمبر پر آگئے ۔

محمد رضوان کی 7 درجے تنزلی ہوئی جس سے وہ 33ویں، شان مسعود 3 درجے تنزلی کے بعد 41 ویں اور سلمان آغا 3 درجے تنزلی کے بعد 43ویں نمبر پر موجود ہیں۔باؤلرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مچل سٹارک پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ۔انگلینڈ کے اولی رابنسن 6 درجے ترقی کے بعد 5ویں نمبر پر براجمان ہیں اور سری لنکا کے اسیتھا فرینڈو 4 درجے ترقی کے بعد 11ویں نمبر پر آ گئے ۔پاکستان کے محمد عباس 15ویں، انگلینڈ کے جوش ٹنگ 4 درجے ترقی کے ساتھ 13ویں نمبر پر موجود ہیں جب کہ انگلینڈ کے گس اٹکنسن 10 درجے تنزلی کے بعد 24ویں نمبر پر چلے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...