محسن نقوی کی دبئی میں قومی خواتین کرکٹرز سے ملاقات

محسن نقوی کی دبئی میں قومی خواتین کرکٹرز سے ملاقات

آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ کے دوران خواتین کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا

 دبئی (سپورٹس ڈیسک )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی دبئی میں آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ کے دوران پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم سے ملاقات ہوئی جہاں انہوں نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔محسن نقوی نے پاکستان ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں سے ان کی تیاریوں کے بارے میں پوچھا اور کہا کہ میچ ٹو میچ کھیلیں اور جیت کیلئے جائیں، ویمنز ایشیا کپ میں آپ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔انہوں نے قومی کھلاڑیوں کے عزم اور تیاریوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ میدان میں اعتماد کے ساتھ کھیلیں اور ہر میچ میں کامیابی کے حصول کیلئے بھرپور کوشش کریں۔جواب میں ویمن ٹیم کے کھلاڑیوں نے کہا کہ ایونٹ کیلئے مکمل تیار ہیں، ایونٹ کیلئے بھرپور تیاری کی ہے ، توقعات پر پورا اتریں گے ۔ ملاقات کے موقع پر قومی ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ وہاب ریاض سمیت دیگر کوچنگ سٹاف بھی موجود تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...