داسن شاناکا نے سی پی ایل کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی

داسن شاناکا نے سی پی ایل کی  تاریخ کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی

بارباڈوس (سپورٹس ڈیسک)سری لنکن آل راؤنڈر داسن شاناکا نے کیریبین پریمیئر لیگ میں ٹورنامنٹ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری سکور کر دی۔

سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی نمائندگی کرنے والے شاناکا نے سینٹ لوشیا کنگز کے خلاف صرف 39 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔وہ 43 گیندوں پر 121 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ، ان کی اننگز میں 8 چوکے اور 12 چھکے شامل تھے جبکہ سٹرائیک ریٹ 281 سے زائد رہا۔ان سے قبل سی پی ایل کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل کے پاس تھا جنہوں نے 40 گیندوں پر سنچری سکور کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...