عاقب جاوید انگلینڈ کا مختصر دورہ کرکے وطن واپس آ گئے
عاقب جاوید انگلینڈ کا مختصر دورہ کرکے وطن واپس آ گئے لندن میں پی سی بی کے اہم اجلاس کے فیصلوں کے باعث تنقید کا سلسلہ جاری
لاہور (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ تھنک ٹینک کے اہم کردار عاقب جاوید انگلینڈ کے مختصر دورے کے بعد واپس لاہور پہنچ گئے ۔54 سالہ عاقب جاوید لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 194 رنز کی شکست کے بعد لندن گئے تھے جہاں انہوں نے قومی ٹیم کیساتھ 2 ستمبر کو بکنگھم پیلس میں شاہ چارلس کے عشائیے میں شرکت کی تھی۔لندن میں چیئرمین پی سی بی کیساتھ بورڈ کے اہم اجلاس میں شریک عاقب جاوید پر اس وقت سابق کرکٹرز اور کرکٹ کے حلقوں میں شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے ۔لارڈز ٹیسٹ کی شکست کے بعد ہیڈ کوچ سرفراز احمد، باؤلنگ کوچ عمر گل اور سات کھلاڑیوں کو ٹیم سے اچانک باہر کرنا اور پاکستان سے چھ کھلاڑیوں کو طلب کئے جانے کے فیصلے کے بعد بورڈ بالخصوص عاقب جاوید پر شدید تنقید کی جارہی ہے اور ان کے استعفے کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔بورڈ کے مصدقہ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ کے اہم فیصلوں میں شامل عاقب جاوید بدستور اپنے عہدے پر براجمان ہیں اور بورڈ کی جانب سے دی جانیوالی تمام ذمہ داریوں کو با احسن و خوبی انجام دے رہے ہیں۔دورہ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے حوالے سے بورڈ نے سلیکشن کمیٹی کو وضاحتی خط لکھے تھے جس میں ٹیم سلیکشن کے حوالے سے سوالات کئے گئے تھے ، اس سے متعلق عاقب جاوید نے اپنا مؤقف بورڈ کو پیش کر دیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments