پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون کے شیڈول،سکواڈز کا اعلان

پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون کے شیڈول،سکواڈز کا اعلان

پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون کے شیڈول،سکواڈز کا اعلان ایونٹ میں 28 چار روزہ اور ایک پانچ روزہ فرسٹ کلاس میچ کھیلا جائے گا

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے شیڈول اور سکواڈز کا اعلان کردیا گیا۔ ٹورنامنٹ 8 ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا، جس کا آغاز 12 ستمبر سے ہوگا۔ترجمان پی سی بی کے مطابق ٹورنامنٹ کے میچز 4 شہروں پشاور، ایبٹ آباد، اسلام آباد اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے ۔ میچز عمران خان سٹیڈیم پشاور، ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم، ڈائمنڈ کرکٹ گراونڈ اسلام آباد اور شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں منعقد ہوں گے ۔ٹورنامنٹ میں 7 راؤنڈز کھیلے جائیں گے اور ہر راؤنڈ میں 4 فرسٹ کلاس میچز ہوں گے ۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر 28 چار روزہ اور ایک پانچ روزہ فرسٹ کلاس میچ کھیلا جائے گا، جبکہ فائنل ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان 24 سے 28 اکتوبر تک ہوگا۔پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون میں غنی گلاس، کے آر ایل، کنگز مین اکیڈمی، ایم آئی ٹی سلیوشنز، او جی ڈی سی ایل، پی ٹی وی، ایس بی پی اور ایس این جی پی ایل کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...