ساؤتھ ایشین گیمز 2027کیلئے پونے 6ارب کے پیکج کی منظوری
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)سی ڈی ڈبلیو پی نے ساؤتھ ایشین گیمز 2027 کیلئے پونے 6 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کی منظوری دے دی۔
ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن و وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیرِ صدارت اجلاس میں پاکستان میں زیرِ التوا سیف گیمز کے بہترین اور بااحسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے 5.7 ارب روپے کی لاگت کے اہم منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے تحت مختلف شہروں میں کھیلوں کے میدانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اور بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments