یو ایس اوپن ٹینس ، الیگزینڈر زویروف سیمی فائنل میں داخل
یو ایس اوپن ٹینس ، الیگزینڈر زویروف سیمی فائنل میں داخل قازقستان کی ایلینا ریباکینا اورامریکا کی کوکوگف بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
نیویارک(سپورٹس ڈیسک)جرمنی کے ٹینس الیگزینڈر زویروف اور روس کے کیرن خچانوف اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔29 سالہ میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈ ڈ الیگزینڈر زویروف نے مینز سنگلز کوارٹر فائنل مرحلے میں نیدرلینڈز کے بوٹک وان ڈی زینڈشلپ کو شکست دی جبکہ روسی کھلاڑی کیرن خچانوف نے ٹاپ ایٹ راؤنڈ میں بیلجیئم کے حریف کھلاڑی الیگزینڈر بلاکس کو مات دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کی۔ قازقستان کی ایلینا ریباکینا اورامریکی فورتھ سیڈڈ ٹینس سٹار کوکوگف اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت یو ایس اوپن ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ چین کی کوالیفائر کھلاڑی ژینگ کن وین اور روس کی مرا آندریوا کوارٹر فائنل راؤنڈ میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ ایلینا ریباکینا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کی کوالیفائر کھلاڑی ژینگ کن وین کو 6-3، 1-6 اور 4-6 سے ہرا یا، ایک اور کوارٹر فائنل میچ میں امریکا کی کوکو گف نے ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل میچ میں روس کی مرا آندریوا کو سخت مقابلے کے بعد 6-2، 6-7(7-9)اور2-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments