قومی ویمنز ہاکی ٹریننگ کیمپ 7اکتوبر سے شروع ہوگا
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی کی ہدایت پر ملک میں ویمنز ہاکی کی فروغ اور ترقی کیلئے 7سے 17اکتوبر تک نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں قومی ویمنز ہاکی ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔
کیمپ انٹر نیشنل ڈچ کوچ رچرڈ اسنائیر اور انکے دو معاون انٹرنیشنل کوچز کی زیر نگرانی ہوگا۔ منتخب کھلاڑیوں کو ہالینڈ کا ٹور کرایا جائے گا،تربیتی کیمپ کیلئے ملک بھر سے کل 150منتخب ویمن کھلاڑی حصہ لیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments