ہاکی پریکٹس میچ ،پاکستان کاجنوبی کوریا پر4-3سے غلبہ
ہاکی پریکٹس میچ ،پاکستان کاجنوبی کوریا پر4-3سے غلبہ عماد شکیل بٹ، ابو بکر محمود، احمد ندیم اور وحید اشرف نے ایک،ایک گول کیا
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)جنوبی کوریا میں جاری پریکٹس سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان قومی ہاکی ٹیم نے میزبان جنوبی کوریا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد3کے مقابلے میں 4گول سے شکست دے دی۔ میچ کے دوران جارحانہ کھیل دیکھنے کو ملا تاہم پاکستانی کھلاڑیوں نے اہم مواقع پر بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی۔پاکستان کی جانب سے عماد شکیل بٹ، ابو بکر محمود، احمد ندیم اور رانا وحید اشرف نے ایک،ایک گول کیا۔ایشین گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں کھیلے جانے والے اس پریکٹس میچ میں پاکستان کی فارورڈ اور ڈیفنس لائن کے درمیان عمدہ ہم آہنگی نمایاں رہی۔قومی ٹیم کے کوچنگ سٹاف نے کھلاڑیوں کے ڈسپلن اور جارحانہ کھیل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ سیریز کے آئندہ میچز میں بھی قومی ٹیم کامیابی کا تسلسل برقرار رکھے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments