پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ،عبداللہ فضل کی شاندارٹرپل سنچری
سعود شکیل اور محمد ہریرہ کی سنچریاں ،بابر اعظم 20گیندوں پر 12رنزبناکرآؤٹ
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ میں سٹیٹ بینک کے عبداللہ فضل نے غنی گلاس کے خلاف ناقابل شکست ٹرپل سنچری جڑ دی۔23 سالہ عبداللہ فضل نے 339 گیندوں پر ناقابل شکست 309 رنز کی باری کھیلی، اُن کی اننگز 29 چوکوں اور 11 چھکوں پر مشتمل تھی۔انہوں نے حسن رضا خان کے ساتھ پہلی وکٹ پر 417 رنز کی شراکت بھی بنائی، حسن رضا 222 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ۔پی ٹی وی کیخلاف میچ میں کنگز مین اکیڈمی کے سعود شکیل نے 100اور محمد ہریرہ نے 165رنز کی شاندار باریاں کھیلیں ۔پاکستان ٹیسٹ کپتان بابر اعظم کی 7 سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی مایوس کن رہی، بابراعظم پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں جاری میچ میں صرف 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔اوجی ڈی سی ایل کی نمائندگی کرنیوالے بابراعظم کے آرایل کیخلاف صرف 20گیندوں کی باری کھیل سکے ۔واضح رہے کہ بابراعظم دسمبر 2022 کے بعد سے ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری نہیں بناسکے ، 2023 کے آغاز سے اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی اوسط 30.43 رہی ہے جبکہ آخری 39 اننگز میں وہ صرف 8 نصف سنچریاں بنا سکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments