ایشین گیمز والی بال: پاکستان کا فاتحانہ آغاز، قازقستان کو زیر کرلیا

ایشین گیمز والی بال: پاکستان کا فاتحانہ آغاز، قازقستان کو زیر کرلیا

پاکستان نے میچ میں تین ایک کامیابی حاصل کی ،قومی پلیئرز کا شاندار کھیل ،قومی ٹیم اپنا اگلا میچ کل ازبکستان کے خلاف کھیلے گی

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)ایشین گیمز میں پاکستان والی بال ٹیم نے کامیاب آغاز کرتے ہوئے پہلے میچ میں قازقستان کو تین ایک سے شکست دے دی۔ پاکستان نے ابتدائی دونوں سیٹ25-16اور 25-22سے جیت کر برتری حاصل کی تاہم تیسرے سیٹ میں قازقستان نے 25-17 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے کم بیک کیا۔ چوتھے سیٹ میں پاکستان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 25-22 سے کامیابی حاصل کی اور میچ تین ایک سے اپنے نام کر لیا۔پاکستان کی جانب سے مراد خان، علی عثمان، مراد جہان اور مصور خان نے شاندار کھیل پیش کیا۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چودھری یعقوب اور صدر سہیل خاور میر نے ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد دی۔ پاکستان والی بال ٹیم اپنا اگلا میچ کل ازبکستان کے خلاف کھیلے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...