ایشین گیمز مینز کرکٹ، کل فائنل میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا

ایشین گیمز مینز کرکٹ، کل فائنل میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا

پہلا سیمی فائنل گیلی آؤٹ فیلڈ کیوجہ سے 13،13اوورزتک محدود، پاکستان نے بنگلہ دیش کو 6وکٹوں سے ہرادیا،عبدالصمد اور حسن نواز کی شاندار بیٹنگ دوسرے سیمی فائنل میں بھار ت نے سری لنکا کو 124رنز سے مات دے دی ،لنکن ٹیم اپنے ٹی 20میچزکی تاریخ میں سب سے کم سکور 45رنز پرڈھیر

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے جاپان میں جاری ایشین گیمز میں کرکٹ کے مقابلوں کے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو 6وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی جہاں کل گولڈ میڈل کیلئے اس کا مقابلہ بھارت سے ہو گا جس نے سری لنکا کو 124رنز سے ہرایا ۔نشین میں بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث پہلا سیمی فائنل 13،13اوورزتک محدود کردیا گیا،بنگلہ دیش نے 7وکٹوں پر 111رنز بنائے ،توحید ہردوئے 42رنز بنا کر نمایاں رہے ،سفیان مقیم نے 3وکٹیں لیں۔جواب میں پاکستان کے 53رنز پر4کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تاہم 5ویں وکٹ کیلئے عبدالصمد اور حسن نواز نے 59رنز جوڑ کر فتح کو اپنے پلڑے میں ڈال لیا ،پاکستا ن نے 12ویں اوور کی تیسری گیند پر ہدف حاصل کیا ،عبدالصمد 30اورحسن نواز 27رنز بناکر ناقابل شکست رہے ۔دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے 7وکٹوں پر 169رنز بنائے ،ایشان کشن نے 80رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی ،جوا ب میں سری لنکا کی ٹیم 10اوورکی 5ویں گیند پر 45رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی ،جو اس کا ٹی 20میں سب سے کم سکور ہے ۔نووانیدو فرنینڈ و نے 15رنز بنائے جبکہ دیگر کوئی بھی کھلاڑی دوہرے ہندسے تک نہیں پہنچ سکا ۔پاکستان اور بھارت کا گولڈ میڈل کیلئے فائنل میچ کل کھیلا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...