سابق کپتان راشد لطیف کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور کا دورہ

 سابق کپتان راشد لطیف کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور کا دورہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت پر سابق کرکٹرز کے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے دوروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

سابق کپتان راشد لطیف نے گزشتہ روزہائی پرفارمنس سنٹر کا دورہ کیا، جہاں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے انہیں مختلف شعبوں اور ٹریننگ سہولتوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔عاقب جاوید نے کہا ہے کہ سابق کرکٹرز کو ہائی پرفارمنس سنٹر بلانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ، سب سے پہلے راشد لطیف یہاں آئے ہیں، ہر ہفتے ایک سابق کرکٹر کو ہائی پرفارمنس سنٹر بلایا جائے گا،ان سے فیڈ بیک اور بہتر مشورے لئے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...