مائیک ہیسن فائنل میں رسائی پر ٹیم پرفارمنس سے خوش
مائیک ہیسن فائنل میں رسائی پر ٹیم پرفارمنس سے خوش بیٹنگ میں پریشر میں آنے کے بعد جیسے میچ ختم کیا وہ شاندار تھا:ہیڈ کوچ
اسلام آبا د (سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ایشین گیمز کے فائنل میں پہنچنے پر ٹیم کی پرفارمنس سے مطمئن ہیں۔ایک بیان میں ٹیم کی پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ کافی دنوں سے ہوٹل میں رہنے کے بعد کھیل کر اچھا لگا، میچ دیر سے شروع ہوا اور 13 اوورز کا کھیل ہمیشہ ہی مشکل ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ باؤلنگ میں ہم نے اچھا پرفارم کیا، فیلڈنگ بھی ٹھیک تھی لیکن بیٹنگ میں پریشر میں آنے کے بعد جس طرح میچ ختم کیا وہ شاندار تھا۔ہیڈ کوچ نے کرکٹر حسن نواز اور عبدالصمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے اچھا پرفارم کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments