کئی کرکٹ قوانین میں تبدیلی ، ہیڈ کوچ گراؤنڈ میں آسکے گا
کئی کرکٹ قوانین میں تبدیلی ، ہیڈ کوچ گراؤنڈ میں آسکے گا بیٹر کے وقت ضائع کرنے پر 5رنزپنلٹی ،ٹی 20میں اننگز کا وقفہ 15منٹ ہوگا
دبئی (سپورٹس ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئنگ کنڈیشنز میں متعدد تبدیلیاں کردیں، تبدیلیوں کا اطلاق یکم اکتوبر اور اس سے بعد کی سیریز میں ہوگا۔آئی سی سی کے مطابق بیٹر کے وقت ضائع کرنے پر پانچ رنز کی پنلٹی ہوگی،اگر بیٹر طے شدہ وقت میں تیار نہیں ہوگا تو پہلے وارننگ دی جائے گی۔ دوسری فائنل وارننگ کے بعد تیسری مرتبہ فیلڈنگ سائیڈ کو پانچ رنز دے دئیے جائیں گے ۔ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں پانی کے وقفے کے دوران ہیڈ کوچ یا ان کا کوئی مقرر کردہ سکواڈ یا سٹاف ممبر گراؤنڈ میں آسکے گا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق آزمائشی طور پر ٹیسٹ میں دن کی روشنی میں پنک بال کا استعمال ہوسکے گا۔ کم روشنی میں پنک بال کے استعمال کیلئے دونوں ٹیموں کی باہمی رضامندی درکار ہوگی۔ ٹیسٹ کرکٹ میں کھیل کے آخری اوور میں وکٹ گرتے ہی دن کا اختتام نہیں ہوگا، موسم اور کنڈیشنز اجازت دیتی ہیں تو کھیل جاری رہے گا۔ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں 15 منٹ کا فکسڈ وقفہ ہوگا اگر ٹائم کا ضیاع ہو چکا ہو گا تو وقفہ دس منٹ تک کیا جاسکے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments