سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ سے پی سی بی کے معاملات طے
لاہور(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر شان ٹیٹ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات طے پا گئے ۔
ذرائع کیمطابق شان ٹیٹ کے بطور بولنگ کنسلٹنٹ تقرر کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا، وہ ذمے داریوں کے حوالے سے جلد پاکستان پہنچیں گے ۔شان ٹیٹ ماضی میں بھی پاکستان ٹیم کے ساتھ بولنگ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments