سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز: صاحبزادہ فرحان 15 رکنی سکواڈ کے کپتان مقرر
ٹی 20سیریز کے میچز 9،11اور13اکتوبرکور اولپنڈی میں ہوں گے ،ون ڈے ٹرائی سیریز کیلئے شاہین آفریدی 16رکنی سکواڈ کے کپتان برقرار
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)سری لنکا کے ساتھ 3 ٹی ٹونٹی میچز کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا اور ایشین گیمز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنے والے صاحبزادہ فرحان کو ہی کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ شاہین شاہ آفریدی کو انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف ون ڈے ٹرائی سیریز میں کپتان برقرار رکھا گیا ہے ۔پاکستان اور سری لنکا کے ٹی ٹونٹی میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ، پہلا میچ 9 ،دوسرا 11 اورتیسرا 13 اکتوبر کو ہوگا ۔سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سکواڈ میں کپتان صاحبزادہ فرحان، عبدالصمد، ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، حسن نواز ، محمد عمران رندھاوا، معاذ صداقت، نسیم شاہ، رضا اللہ، صائم ایوب، محمد سلمان مرزا، شاداب خان، سفیان مقیم اور وکٹ کیپر خواجہ نافع شامل ہیں ۔پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 7میچز پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز ہوگی،جس کے ابتدائی تین میچز راولپنڈی اورباقی لیگ میچز اور فائنل لاہور میں ہوں گے ۔16 رکنی ون ڈے سکواڈ کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے جبکہ ابرار احمد، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد غازی غوری، حارث رؤف، حسن نواز، نسیم شاہ، رضا اللہ، سعد بیگ ،صائم ایوب، شاداب خان اور سفیان مقیم ٹیم کا حصہ ہونگے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments