سیاسی بے یقینی اسٹاک ایکسچینج پراثرانداز،261ارب خسارہ

سیاسی بے یقینی اسٹاک ایکسچینج پراثرانداز،261ارب خسارہ

2288پوائنٹس گھٹ کر100انڈیکس رواں مالی سال کی کم ترین سطح پربند 499کمپنیوں کے حصص کاکاروبار،55میں اضافہ، 409کی قیمتیں گرگئیں

کراچی(بزنس رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) سیاسی بے یقینی،اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں متوقع اضافہ اور منفی معاشی اعدادوشمار کے باعث اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے پہلے روز محدود اتارچڑھاو کے بعد مندی کے بادل چھائے رہے جس سے 100انڈیکس کی 1لاکھ 68ہزار، 1لاکھ 67 ہزار اور 1لاکھ 66ہزار پوائنٹس کی مزید تین سطح گرگئیں جس سے 100انڈیکسرواں مالی سال کی کم ترین سطح پر آگیا۔ مندی کے سبب 82فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید 2کھرب 61ارب روپے ڈوب گئے ۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مندی سے ہوا ،بعض حصص میں سرمایہ کاری سے ایک موقع 237پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی، تاہم ایک موقع پر 2391پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر محتاط خریداری سرگرمیوں سے مندی کی شدت میں قدرے کمی واقع ہوئی۔مارکیٹ ماہرین کے مطابق اسلام آباد لانگ مارچ سرمایہ کاروں کی بڑی تشویش رہی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 2288پوائنٹس کی کمی سے 165867 پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 633.31پوائنٹس کی کمی سے 49518.48 پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 1406.14 پوائنٹس کی کمی سے 100415.12پوائنٹس اور کے ایم آئی 30  انڈیکس 3182.77 پوائنٹس کی کمی سے 237511.29 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم 10.53فیصد زائد رہا۔گزشتہ روز44کروڑ 18لاکھ 98ہزار 222 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر499 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہو اجس میں سے 55 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 409 میں کمی اور 35 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...