تجارتی خسارہ معاشی استحکام کیلئے خطرہ ، وفاقی چیمبر

تجارتی خسارہ معاشی استحکام کیلئے خطرہ ، وفاقی چیمبر

بلند شرح سوداورلیویز صنعتی پیداوار میں رکاوٹ ،صدرعاطف اکرام

کراچی (این این آئی)وفاقی چیمبرکے صدر عاطف اکرام شیخ نے مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان کے تجارتی خسارے میں مسلسل اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ درآمدی بل میں مسلسل اضافہ ملکی معاشی استحکام کیلئے خطرہ ہے جس سے زرمبادلہ کے ذخائر پر شدید دباؤ پڑے گا۔ادارہ شماریات کے تازہ سرکاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جولائی تا ستمبر 2026 کے دوران تجارتی خسارہ 15.13 فیصد اضافے کے بعد 10.792 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ خسارہ 9.374 ارب ڈالر تھا۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پہلی سہ ماہی کے اختتام تک منفی رجحان برقرار رہا۔ صرف ستمبر 2026 میں تجارتی خسارہ 3.55 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو ستمبر 2025 کے 3.35 ارب ڈالر کے مقابلے میں سالانہ بنیاد پر 6.15 فیصد زیادہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ تجارتی خسارے میں اضافہ پاکستان میں کاروبار کی غیر معمولی بلند لاگت کا براہ راست نتیجہ ہے جو مقامی صنعتکاروں کی علاقائی حریفوں کے مقابلے میں مسابقتی صلاحیت کو بری طرح متاثر کررہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...