انڈر 19ویمنز کرکٹ ،سری لنکا کی 4وکٹوں سے جیت
بنگلہ دیش کے 7وکٹوں پر 119 رنز، سری لنکا نے ہدف 6وکٹوں پر پورا کرلیا
فیصل آباد (سپورٹس ڈیسک )ویمنز ٹی 20ٹرائی نیشن سیریزمیں سری لنکا انڈر 19 نے بنگلہ دیش انڈر 19 کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنا سکی۔ سعدیہ اسلام نے 22 گیندوں پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 39 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ سری لنکا کی ٹیم نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔ سنجنا کاوندی نے 46 گیندوں پر 4 چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments