چائنا اوپن:تماشائی کو گیند مارنے پر مدویدیف ڈس کوالیفائی

چائنا اوپن:تماشائی کو گیند مارنے پر مدویدیف ڈس کوالیفائی

بیجنگ (سپورٹس ڈیسک )روس کے ٹینس پلیئر ڈینیئل مدویدیف کو چائنا اوپن کے سیمی فائنل کے دوران دیوار سے ٹکرا کر واپس آنے والی گیند ہٹ کرنے اور اسے تماشائی کی آنکھ پر مارنے کے باعث ڈس کوالیفائی کر دیا گیا۔

نووک جوکووچ کے خلاف کھیلے گئے اس اہم میچ میں عالمی نمبر پانچ ڈینیئل مدویدیف 5-7 اور 3-5 کے سکور سے پیچھے تھے ۔ ایک پوائنٹ ہارنے کے بعد انہوں نے دیوار سے واپس آنے والی گیند کو ہٹ کیا جو سیدھا پہلی قطار میں بیٹھے ایک تماشائی کو جا لگی جس کے بعد تماشائی کو درد کی شدت سے بائیں آنکھ پر ہاتھ رکھ کر سٹیڈیم کے عملے کی مدد سے گیلری سے باہر جاتے دیکھا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...