خانیوال:عالمی باکسنگ مقابلوں کے دوران بجلی بند ، ہال میں اندھیرا

خانیوال:عالمی باکسنگ مقابلوں کے دوران بجلی بند ، ہال میں اندھیرا

پاکستان و ایران کے باکسرز کا مقابلہ روکنا پڑ ا،غیر ملکی پلیئرز، آفیشلز کا تشویش کا اظہار

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار )بین الاقوامی باکسنگ مقابلوں کے دوران بجلی کی بندش، ہال تاریکی میں ڈوب گیاشبیر سٹیڈیم خانیوال میں جاری بین الاقوامی باکسنگ مقابلوں کے دوران بجلی کی اچانک بندش کے باعث ہال تاریکی میں ڈوب گیا اور پاکستان و ایران کے باکسرز کے درمیان جاری مقابلے روکنا پڑ گئے ۔ بجلی کی بندش پر شائقینِ کھیل، شہریوں، غیر ملکی کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شدید حیرت اور تشویش کا اظہار کیا، شبیر سٹیڈیم خانیوال میں پاکستان اور ایران کے باکسرز کے درمیان بین الاقوامی سطح کے باکسنگ مقابلے جاری تھے کہ اسی دوران اچانک بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ بجلی بند ہونے سے رنگ میں جاری مقابلے رک گئے جبکہ سٹیڈیم کا ہال اندھیرے میں ڈوب گیابین الاقوامی ایونٹ کے دوران بجلی کی اچانک بندش کے باعث ایرانی باکسرز، آفیشلز اور شائقینِ کھیل کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...