سپورٹس فیڈزیشنز اخراجات کیلئے فنڈز خود جمع کرنے کی مجاز
گرانٹس کی فراہمی فنڈز کی دستیابی سے مشروط ہوتی ہے ،آئین کے تحت فیڈریشنز انہیں بطور حق طلب نہیں کر سکتیں:پاکستان سپورٹس بورڈ
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپورٹس بورڈ نے ورلڈ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کی شرکت نہ کرنے سے متعلق میڈیا رپورٹس پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی کھیلوں کی فیڈریشنز اپنے انتظامی اخراجات کے لئے خود فنڈز جمع کرنے کی مجاز ہیں۔ پی ایس بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے آئین کی شق 11 کے تحت اسے فنڈز جمع کرنے کا اختیار حاصل ہے ۔ بورڈ کی جانب سے گرانٹس کی فراہمی فنڈز کی دستیابی سے مشروط ہے اورسپورٹس فنڈنگ اینڈیوٹیلائزیشن ریگولیشنز 2025کے ضابطہ 12(10)کے تحت فیڈریشنز انہیں بطور حق طلب نہیں کر سکتیں۔بورڈ نے بتایا کہ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کو جولائی 2026 میں 10 لاکھ روپے فراہم کئے گئے تھے ۔ بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت کے لئے مالی معاونت عموما ایونٹ کے بعد اخراجات کی واپسی کی صورت میں فراہم کی جاتی ہے جو فنڈز کی دستیابی سے مشروط ہوتی ہے جبکہ عام طور پر یہ رقم پیشگی جاری نہیں کی جاتی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments