پاکستان اور سری لنکاکاتین روزہ انڈر17میچ ڈرا ہوگیا

پاکستان اور سری لنکاکاتین روزہ انڈر17میچ ڈرا ہوگیا

پاکستان اور سری لنکاکاتین روزہ انڈر17میچ ڈرا ہوگیا فہداوراحسان نے 5،5وکٹیں لیں ،دونوں ٹیمیں 5ون ڈے میچزکھیلیں گی

ملتان (سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور سری لنکاکے درمیان ہونیوا لاواحد تین روزہ انڈر17میچ ڈرا ہوگیا۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 285رنزبناکرآل آؤٹ ہوئی اور جواب میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 8 وکٹوں پر 434 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کی جس میں محمد یوسف کی 161 رنز کی اننگز شامل تھی ۔سری لنکا نے تیسرے اور آخری دن کھیل ختم ہونے تک دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 187 رنز بنائے ۔پاکستان کے فہداقبال اور محمد احسان نے میچ میں 5،5کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز 15 سے 24 اکتوبر تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...